Thu. Mar 30th, 2023

کارڈ کے فوائد

جامعۃ الرشید کے تمام شعبہ جات، شاخوں اور ذیلی اداروں کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا۔ اس مقصد کے لیے جامعۃ الرشید میں قائم قافلہ دعوت و عزیمت سیکرٹریٹ تمام فضلائے کرام تک لٹریچر، فلائرز، ویڈیوز اور پریزنٹیشنز کے ذریعے معلومات پہنچائے گا۔

3.3 فضلاء کرام، جامعہ کے مختلف منصوبہ جات، پروگرام، سیمینارز، ورکشاپس اور اہم علمی، فقہی مجالس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔ اس ضمن میں قافلہ دعوت و عزیمت سیکرٹریٹ معلومات فراہم کرے گا۔

ممبرز کے حقوق

  1. تمام ممبرز کو المنائی کارڈ جاری کیے جائیں گے، جس کو دکھا کر وہ جامعةالرشید میں موجود سہولیات مثلا سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، لائبریری وغیرہ استعمال کر سکیں گے۔
  2. تمام ممبرز کو جامعةالرشید کی علمی او رتحریکی سرگرمیوں سے آگاہ رکھا جائے گا۔
  3. تمام ممبرز جامعةالرشید کی دینی و علمی تحقیقات سے آگاہ ہو سکیں گے۔
  4. جامعةالرشید کی طرف سے منعقد کی جانے والی ورکشاپس اور شارٹ کورسز میں ممبران کی شمولیت کو ترجیح دی جائے گی، نیز فاضل حضرات کے لیے خصوصی ٹریننگ کورسز، سیمینارز اور ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
  5. جامعةالرشید کی سالانہ تقریب کے لیے کارڈز کی وصولی کا کوٹہ ممبر کی قسم  کے اعتبار سے دیا جائے گا۔
  6. جامعةالرشید کی تمام مطبوعات پر ہر ممبر کو بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔
  7. تمام ممبران کو جامعةالرشید کی نئی اسکیمز اور پروگراموں سے استفادے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔