فنڈنگ
تمام فضلائے کرام فراہمی وسائل کے لیے کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں تمام تکنیکی معاونت مرکز سے فراہم کی جائے گی
۔
ترقیاتی فنڈ
جامعۃ الرشید کا شعبہ تعمیرات انتہائی فعال شعبہ ہے ، جس کی شبانہ روز محنتوں سے آج جامعہ کے یہ خوبصورت نظارے آپ کو دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ جامعہ الرشید کیمپس2 کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، خود بھی اس میں حصہ لیں اور اپنے متعلقین کو بھی اس طرف راٖغب کریں۔آپ کی تھوڑی سی راہنمائی کسی کی دنیا و آخرت کی بہتری کا سبب بن سکتی ہے ۔
عمومی فنڈ
اس فنڈ میں تمام غیر متعین دوروں کے فنڈ شامل ہیں۔
فیکلٹی ترقیاتی فنڈ
یہ فنڈ غیر ڈگری کورسز،تحقیقی اسفار، ٹیوشن فیس اور جامعہ کے اساتذہ کی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
فیکلٹی ترقیاتی فنڈ کو عطیہ کرنے کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں :
سنئیر اساتذہ کے لیے منظور کردہ کرسیاں
ضرورت مند اساتذہ کا تعاون
فیکلٹی کے لیے خارجہ اسکالر شپ
تربیت کے لیے جانے والے افراد کے اخراجات
اسکالرشپ
طلبہ کے اسکالر شپ
(ایک طالب علم کے اخراجات کا تخمیبہ)
ذہین افراد کی تلاش کا فنڈ
جامعہ ذہین افراد کی قدر کرتا ہے اور ان کی تلاش میں رہتا ہے ۔ا س کےلیے مختلف کورسز منعقد کروائے جاتے ہیں اور پھر ذہین افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
المنائی فنڈ
آپ کی شبانہ روز مصروف زندگی میں طالب علمانہ زندگی کے وہ حسین لمحات جو جامعہ میں گزرے ہیں یقینایاد آتے ہوں گے۔اور ہم جانتے ہیں کہ طالب علم کی فطرت کبھی تبدیل نہیں ہوتی ، وہ ہمیشہ اپنی زندگی کے اس حسین ترین دور کو یاد کرتا ہے اور اس کو واپس لوٹانے کی خواہش کرتا ہے۔ اسی مقصد کے لیے جامعۃ الرشید المنائی مرکز بنانے جارہا ہے جس میں آپ آئیں گے، اپنے فاضل ساتھیوں کے ساتھ رہیں گے اور ان حسین لمحات کی یاد تازہ کریں گے۔
المنائی ایسوسی ایشن کو فنڈ دیں اور رابطہ ڈیسک کی خدمات میں اپنا حصہ ڈالیں۔ رابطہ ڈیسک کے ماتحت ایک کمیٹی ہے جو اس فنڈ کو دیکھتی ہے اور ضرورت کے مطابق