انسان علم و فضل کے خواہ جس مرتبہ پر بھی فائز ہوجائے اس کے اندرایک طالب علم ہمیشہ بیٹھا رہتا ہے ۔ وہ نوعمر ،شوخ ،سوال کرنے والا،جواب چاہنے والا، مؤدب، شرماتا طالب علم عمر کے کسی بھی حصے میں پہنچنے کے باوجود طبیعت میں موجود رہتا ہے۔اسے رہنا بھی چاہیے تاکہ وہ ہمیشہ سیکھتا رہے،ہمیشہ آگے بڑھتا رہے،ہمیشہ فیض پاتا رہے،ہمیشہ اپنے دوستوں کا دوست بنا رہے۔
آپ کی مادرعلمی جامعۃ الرشید آپ کو اپنا بیٹا تصور کرکےآپ کا خود سے اور آپ کے ساتھیوں سے ناتہ جوڑے رکھنا چاہتی ہے ۔ اسی مقصد کے لیے رابطہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ اسی غرض ہرسال فضلائے کرام کا تربیتی اجتماع منعقد کیا جاتا ہے۔ آپ ان تمام چیزوں کو پوری اہمیت دیجیے۔ ایسے سلسلے کی پوری قدر کیجیے کیوں کہ فضلاء اجتماع کی وجہ سے :
- طلباء کرام اپنے مادر علمی سے مربوط رہتے ہیں۔
- مشفق اساتذہ کرام سے راہنمائی بھی لیتے ہیں ۔
- جامعۃ الرشید کی تعلیمی تحریک کا حصہ بننے کا عزم کرتے ہیں۔
- اور اپنے مسائل کا حل بھی پاتے ہیں۔
اس کے علاوہ دوران سال بھی ماہانہ بنیادوں پر طلبہ کرام کا جوڑ ہوتا ہے ۔اور وقتا فوقتا حضرات اساتذہ کرام دامت برکاتہم فضلائے کرام کو بلاکر قیمتی نصائح فرماتے ہیں۔
اور اگر آپ کراچی سے باہر رہتے ہیں تو اپنے متعلقہ حلقے سے رابطے میں رہیں اور ان کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کریں۔آپ جامعۃ الرشید سےمربوط رہیں گے۔