Thu. Mar 30th, 2023

اپنے مادرعلمی کا دورہ کریں  اور اپنی پرانی یادیں تازہ کریں، جہاں آپ صبح صادق کے وقت مجلس ذکر میں تشریف لےجایاکرتے تھے۔فجر کے بعد جلدی سے ناشتہ کرکے درس گاہوں میں پہنچ جاتے تھے ۔جہاں اساتذہ آپ کو علم کی دولت سے مالامال کرتے تھے۔ اورپھر بے چینی سے وقفہ کا انتظار کیا کرتے تھے۔جہاں عصر کے بعد کا وقت احسن آباد کے سیر سپاٹوں میں گزرتا تھا،اور مغرب کی نماز کے لیے ہرصورت جامعہ پہنچنا ہوتا تھا۔ جہاں عشاء کے بعد قرآن کی تلاوت سے مسجد گونج رہی ہوتی تھی اور ہفتہ میں ایک دن جامعہ کے بڑے اساتذہ کرام کا بیان ہوا کرتا تھا۔

آپ جامعۃ الرشید کا دورہ کریِں، جہاں آپ نے اپنے قیمتی شب و روز گزارے ہیں ، ان شاء اللہ آپ یہاں بہت زیادہ تبدیلی محسوس کریں گے، اور اپنے جامعہ اور اپنے مادر علمی کو پہلے سے کافی زیادہ اچھا پائیں گے۔

الحمد للہ جامعۃ الرشید کافی ترقی کرچکا ہے جس کا اندازہ آپ کو جامعہ کا دورہ کرکے ہی ہوگا کیوںکہ لیس الخبر کالمعاینہ

جامعۃ الرشید آپ کو دعوت دیتا ہے کہ آپ اپنے مادر علمی کا چکر لگائیں اور اپنی بھولی بسری یادیں تازہ کریں۔ اور اپنی قیمتی آراء دیں ہم ان شاء اللہ آپ کی آراء پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔