Thu. Mar 30th, 2023

اہم ملا قا تیں

 

الیومنائی حلقےو تنظیم

حالیہ دنوں میں جامعہ نے ملک بھر میں پھیلے فضلائے کرام کو جامعہ سے مربوط کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں ہیں ۔ ہمارئے اقدامات میں سے پاکستان بھر میں اہم مقامات پر اپنے شعبہ جات کو متعارف کروانا شامل ہے۔ یہ حلقے الیومنائی جامعہ کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے الیومنائی کا حصہ ہیں تو اپنے حلقہ کے لوگوں سے میل جول رکھیں اور دیکھیں کہ ان کی کیا سرگرمیاں ہیں۔

علاقائی شوری جس کی تشکیل ایک سال کی مدت کے لیے مرکز سے کی جاتی ہے۔ آپ اس کا حصہ ہوں یا کارکن کی حیثیت سے کام کا موقع ملے، پوری لگن، پابندی اور اطاعت کے ساتھ جماعت کا حصہ بنیں۔ شوری تنظیم سازی کے بعدباہم رابطے اور فعالیت کا اہتمام کرے۔ کم از کم ماہانہ مشاورت کا اہتمام ضرور ہو۔

ہر علاقے کے فضلائے کرام کو باہمی تعاون، اتحاد اور یک جہتی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کرے گا اور ایک مرکزی نظام کے تحت باہم مربوط رکھے گا۔

مقامی سطح پر پروگراموں کے انعقاد کے لیے فضلاء کرام مشاورت اور معاونت فراہم کریں گے۔ یہ کام ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جائے گا مقامی دینی تقاضوں کا تعین ہو گا۔ پروگراموں کی نوعیت اور انعقاد کا کیلنڈر مرتب کیا جائے گا۔ انتظام و انصرام کے معاملات طے ہوں گے۔ ذمہ داریوں کا تعین ہو گا۔ دعوت و تشہیر کا میکنزم طے ہو گا۔

ہر ماہ ایک بااثر شخصیت پر محنت

ہر ماہ باقاعدہ ہدف بنا کر کم از کم ایک بااثر شخصیت پر محنت کریں۔ جامعہ کا تعارف کرائیں علاقے کے نظم میں جوڑیں ۔ علاقے میں کام کے لیے اس کی اہمیت بہت واضح ہے۔

کرئیر کونیکٹ

ہم تقریبا ۔۔۔۔۔۔ ہزار افراد کی فوج ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ دنیا میں اپنے لیے راستہ تلاش کیا اگر آپ کسی نوکری کی تلاش میں ہیں یا آپ اپنے کرئیر میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے فاضل ساتھیوں سے رابطہ کرسکتے ہیں

مخصوص شعبہ یا پیشہ سے منسلک افراد سے ملیں

الیومنائی کے لیے ورکشاپس، سیمینارز

سنئیر فضلاء سے ان کے تجربات سنیں۔

کلاس کوآرڈینیٹر

آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کے بیچ کے ساتھی دوسروں سے بہتر ہیں۔ ان میں روابط کے فروغ کے لیے ان سب کو دوبارہ ایک جگہ جمع کرنے میں مدد کریں۔الیومنائی ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے یہ طے کیا جائے گا کہ ایک غیر رسمی اجتماع منعقد کیا جائے جس میں فضلاء کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

کلاس کوآرڈینیٹر کے لیے رضاکارانہ خدمات

المنائی ڈائریکٹری

اپنے ہم جماعتوں کو تلاش کریں:آپ اپنے جامعہ کے دوستوں اور ہم جماعتوں کو اپنے ڈیٹا بیس میں تلاش کرسکتے ہیں ۔ ان کا نام درج کریں ، بہتر نتائج کے لیے فراغت کا سال اور فراٖغت کا شعبہ بھی لکھیں اور ان سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں۔