ممبر شپ
- ہر فاضل جس نے جامعةالرشید کے کسی بھی شعبے سے سند حاصل کی ہو، جس کی میعاد ایک سال سے کم نہ ہو، مقررہ فیس ادا کرنے کے بعدصدر کی منظوری سے ممبرشپ حاصل کر سکتا ہے۔
- جنرل باڈی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی ایسے شخص کو جس کا ماضی میں کسی طور پر جامعةالرشید سے تعلق رہا ہو، مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد ایسوسی ایشن کا ممبر بنا سکتی ہے۔
اعزازی ممبر/ خصوصی ممبر
خصوصی ممبر وہ ہوگا، جس کو ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی جامعةالرشید سے تعلق کی بنیاد پر منتخب کرے۔
جنرل باڈی ہر سال جنوری میں بیس ایسے اشخاص کا نام ممبرشپ کے لیے منتخب کرے گی،جن کی سماجی اور معاشرتی میدان میں غیرمعمولی حیثیت ہو یا انہوں نے نمایاں کارکردگی پیش کی ہو۔ ان کا نام سرپرست کی منظوری سے خصوصی فیس ادا کرنے کے بعد دو سال کے اعزازی ممبرشپ کے لیے پیش کر دیا جائےگا۔
فیس
- عام ممبر کے لیے رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے ، جبکہ سالانہ فیس درجہ وار یہ ہوگی۔
- خصوصی ممبرز کے لیے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے ہوگی اور سالانہ فیس پلاٹینم درجے کی ہوگی۔
- اعزازی ممبرز کے رجسٹریشن فیس پانچ ہزار روپے ہوگی اور سالانہ فیس ایک لاکھ روپے ہوگی۔
قسم | سالانہ رقم |
عمومی | 1200 روپے |
سلور | 6000 روپے |
گولڈ | 12000 روپے |
پلاٹینیم | 50000 روپے |