Thu. Mar 30th, 2023

مقاصد (Objectives)

جامعۃ الرشید کے وژن(Vision) مشن اور سرگرمیوں سے باخبر رہنا۔ 
اپنی دینی، دنیوی، روحانی ، اخلاقی اور علمی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنا اور اس سلسلے میں جامعۃ الرشید کے نیٹ ورک سے وابستہ رہنا۔ 


  • اپنی خدمات، ذاتی مسائل، زندگی کے چیلنجز، اہم فیصلوں اور دیگر حوالے سے اساتذہ کرام اور ماہرین سے استفادے میں آسانی اور تیز رفتاری پیدا کرنا۔
  • اپنی طے شدہ جغرافیائی حدود (Territorial Limits) میں رہائش پذیر تمام طبقات اور اہم شخصیات کے ساتھ روابط قائم کرنا
  • جامعۃ الرشید کے پیغام کو اپنے علاقے کے عوام و خواص تک پہنچانا
  • مقامی سطح پر دینی تقاضوں کا تعین کرنا اور اشاعت دین کے فریضے کو جامعۃ الرشید کے نیٹ ورک کے ذریعے سرانجام دینا
  • علاقے کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات استوار کرنااور ان کے ذریعے عامۃ الناس میں اسلامی اقدارکو فروغ دینے کے لیے جامعۃ الرشید کی خدمات کو پیش کرنا۔
  • لسانیت، فرقہ وارانہ تعصب سے پاک فضاء اور ماحول بنانے کے لیے جامعۃ الرشید کے وسائل اور توانائیوں کو استعمال کرنے کے لیے مواقع پیدا کرنا
  • مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مخلص، محب وطن، دیانتدار، فرض شناس شخصیات تلاش کرنا اور جامعۃ الرشید کے علمائے کرام کے ذریعے ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کا سامان بہم پہنچانا
جامعۃ الرشیدکی حیثیت، مقبولیت اور ساکھ کے ذریعے فضلائے کرام کی شخصیت تعمیر کرنا اور زندگی کے سفر میں بھرپور مدد فراہم کرنا
ہائی لائٹ
مرکز کی جانب سے دی جانے والی ’’کال‘‘ کو ہدفی ناظرین تک موثر طور پر پہنچایا جائے گا اور مرکز کی ہدایات پر پورے عمل کو یقینی بنایا جائے گا
ہائی لائٹ