Thu. Mar 30th, 2023

علاقائی مسؤلین اور نائبین کی تقرری رئیس الجامعہ فرمائیں گے۔ ہر معزز فاضل طے شدہ نظم اور اطاعت امیر کرتے ہوئے کام سرانجام دے گا۔

ادارہ

 


 

ایسوسی ایشن کی درج ذیل اتھارٹیز ہوں گی:

 


 

  1. جنرل باڈی
  2. گورننگ باڈی

جنرل باڈی

 
  1. جنرل باڈی ان تمام ممبرز پر مشتمل ہوگی، جو ایسوسی ایشن کے عام ممبرز، خصوصی ممبرز اور اعزازی ممبر ہیں۔
  2. جنرل باڈی پریذیڈنٹ کی سالانہ منصوبہ بندی/کارکردگی کی  رپورٹ، بجٹ اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، اکاؤنٹس کی منظوری، گورننگ باڈی کے ممبر کا انتخاب ، آڈیٹر کی تقرری،قانونی مشیر اور وقتافوقتا پیش آمدہ مسائل  اور معاملات کو دیکھے گی۔
  3. جنرل باڈی ہر سال یکم شعبان کو سالانہ میٹنگ کرے گی، یہ سالانہ عمومی میٹنگ کہلائے گی ، جس میں مندرجہ ذیل امور طے پائیں گے:  گزشتہ سال کے اکاؤنٹ،گورننگ باڈی کے ممبران کا انتخاب، عہدے داران کا انتخاب، آڈیٹر اور قانونی مشیر کا انتخاب
  4. تمام پالیسی سے متعلق امور جنرل باڈی طے کرے گی اور اس کا فیصلہ اکثریتی ووٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ کون سے امور پالیسی سے متعلق ہوں گے ، اس کا فیصلہ بھی جنرل باڈی کرے گی۔
  5. جنرل باڈی کا کورم 100 ممبران کا ہوگا، جس کی صدارت منتخب صدر کرے گا اور جنرل سیکرٹری اس کے اجلاس کی کارروائی کو ریکارڈ کرے گا اور ان فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

گورننگ باڈی

 
  1. گورننگ باڈی کے پندرہ ممبران ہوں گے، جن کا انتخاب تین سال کے لیے جنرل باڈی اپنے پہلے اجلاس میں کرے گی۔
  2. گورننگ باڈی کے مندرجہ ذیل عہدے داران ہوں گے:

صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری تعلقات عامہ

  1. صدر کے لیے جامعةالرشید کے کسی شعبے کا فاضل ہونے کے علاوہ جامعةالرشید کے کسی شعبے سے کم از کم  پانچ سال  کی وابستگی ہونا ضروری ہوگا۔
  2. گورننگ باڑی کا کورم سات ممبران کاہوگا۔
  3. یہ ایسوسی ایشن کے تمام امور سوائے پالیسی معاملات اکثریتی فیصلے سے طے کرے گی۔
  4. گورننگ باڈی کے پاس انتظامی امور اور اثاثوں کا انتظام، تمام پروگراموں کی منظوری ایسوسی ایشن کے تمام ذیلی تنظیموں کے امور اور جامعةالرشید سے متعلق تمام امور ہوں گے۔
  5. کیونکہ یہ ادارہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت متعلقہ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوگا، لہذا اس سے متعلقہ تمام امور جنرل سیکرٹری کے ذمہ ہوں گے۔

مالی امور

 
  1. ایسوسی ایشن کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فنڈز، چندہ یا مالی امداد کسی بھی غیر سیاسی ذریعے سے اپنے مقصد کے حصول کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔
  2. تمام فیس اور دیگر آمدن جے ٹی آر المنائی ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی اور اس کو کسی شیڈولڈ بینک میں رکھا جاسکے گا۔
  3. سیکرٹری فنانس ادارے کا سالانہ بجٹ بنا کر جنرل باڈی کی میٹنگ میں منظوری کے لیے پیش کرے گا۔
  4. بجٹ کی منظوری کے بعد تمام اخراجات صدر کی منظوری سے ہوں گے۔
  5. ایسوسی ایشن کی سرمایہ کاری ابتدائی طور پر گورننگ باڈی کرے گی، لیکن اس کی حتمی منظوری جنرل باڈی دے گی۔

ذیلی تنظیمیں

  1. جنرل باڈی کی منظوری سے ایسوسی ایشن پورے پاکستان میں اپنے ذیلی دفاتر قائم کر سکتی ہے۔
  2. ذیلی دفاتر کا منشور ، دائرہ کار اور دیگر امور کی منظوری  گورننگ باڈی دے گی۔
  3. ذیلی تنظیمیں اپنے تمام مالیاتی امور اور سرگرمیوں کے لیے گورننگ باڈی کو جواب دہ ہوگی۔

ترامیم

اس میمورنڈم کی ترامیم جنرل باڈی کی دو تہائی اکثریت کے فیصلے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے  تحت ہوگی۔

 

المنائی ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان سالانہ تربیتی اجتماع برائے فضلاء 2018ء  میں کر دیا گیا ہے

ممبرشپ لینے والے فضلاء کی تعداد

فیس: 500 روپے

کیٹگری: نارمل، سلور، گولڈ، پلاٹینیم

اس کی اسکیم منظوری کےلیےپیش خدمت ہے