مادرعلمی کابلاوا
پہلے آپ طالب علم کی حیثیت سے جامعہ میں رہتے تھے اب ہماری خواہش ہے کہ ہم فاضل کی حیثیت سے آپ سے ملاقات کریں ۔الیومنائی جامعہ ایسے فضلاء کی تلاش میں ہے جو مختلف جگہوں پر اہم خدمات سر انجام دئے رہے ہیں تاکہ ان کی خدمات کو نمایاں کیا جاسکے۔
مشورہ
آپ اپنے مادر علمی میں آئیں، طلبہ سے گھلیں ملیں ۔ آپ باہر کے ماحول میں گئے ہیں ، مختلف قسم کے حالات سے آپ کا واسطہ پڑتا رہتا ہے ۔ آپ اس سے متعلق اپنے طلبہ ساتھیوں کو معلومات فراہم کریں اور اپنا تجربہ دوسروں تک پہنچائیں۔
آپ اپنے طالب علم ساتھیوں کو بتائیں کہ کس طرح سی وی بنانی ہے ۔ انٹرویو میں کس انداز سے بات کرنی ہے۔ کس موقعہ پر کیا مشکل پیش آسکتی ہے ۔ اور کن حالات میں کس طرح کام کیا جاتا ہے ۔
ماہرین سے ملوائیے
جامعہ الرشید آپ کا اپنا ادارہ ہے۔ اور اس کی بہتری آپ کی بہتری ہے۔ آپ جس فیلڈ میں ہیں اس کے ماہر کو جامعہ کا دورہ کروائیں ، جامعہ میں اس شعبہ کے طلبہ کو ان سے ملوائیں تاکہ ان کے تجربہ سے ہمارے طلبہ مستفید ہوسکیں۔
جامعہ میں کسی مہمان مقرر کو بلانے سے پہلے رابطہ ڈیسک کو اطلاع دیں۔ اور رابطہ ڈیسک آپ کو دوہفتہ پہلے اطلاع دے گا کہ اس تاریخ کو یہ تقریب ممکن ہے۔
اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام
کیرئیر ڈیولپمنٹ کے تعاون سے جامعہ اپنے طلبہ کی دو روزہ ورکشاپ منعقد کرتا ہے جس میں خصوصی توجہ تکلم کی مہارتوں کو بڑھانے کی طرف دی جاتی ہے۔
ہم نوجوان ذہنوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کی مدد سے قیادت، فیصلہ سازی کی مہارت اور ان کے ذاتی اخلاقیات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔
ہم اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے فاضل ہونے سے پہلے ایک بار پھر ماہرین کو بلاتے ہیں جو طلبہ کو تکم کی مہارتوں کے بارئے میں آگاہ کرتے ہیں اور دوبارہ سے روکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کرتے ہیں اور انہیں دیکھتے ہیں کہ ان طلبہ میں ذاتی مہارتوں میں کتنی تبدیلی آئی ہے۔
مخیر حضرات سے ملوائیں
اس وقت کو یاد کریں جب آپ زمانہ طالب علمی میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن آپ کی جیب اس کی اجازت نہیں دیتی تھی ، آج بھی طالب علم اسی حال میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔ ان طالب علموں کو مشکلات سے نکالنے کےلیے کسی مخیر کو تیار کریں جو اس طالب علم کا خرچہ برداشت کرئے۔
ایک مخیر کا بندوبست کریں
ہر فاضل، اپنے علاقے کے بااثر طبقات کو دین کے آفاقی پیغام سے باخبر رکھنے اور اس ضمن میں جامعۃ الرشید کی کوششوں سے آگاہ کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ قافلہ دعوت و عزیمت سیکرٹریٹ اس سلسلے میں درپیش مشکلات میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
انٹریو پینل کا حصہ بنیں
محترم فضلاء کرام آپ کو وہ دن اچھی طرح یاد ہوگا جب آپ کا جامعہ میں پہلا دن تھا اور آپ کو ایک مشکل ترین ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ایک اعصاب شکن انٹرویو پینل کا سامنا کرنا تھا، جس میں آپ کی صلاحیتوں کو جانچا جانا تھا۔
جامعہ کی یہ روایت آج بھی اسی طرح موجود ہے کیا ہی اچھا ہو کہ اب آپ انٹرویو دینے کے بجاے انٹرویو لینے جامعہ تشریف لائیں ، داخلہ عمل میں انٹریو پینل کا حصہ بنیں اور جامعہ کو اپنی گراں قدر خدمات سے نوازیں۔